لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام کنورجینس، پائیدار ماحولیات کیلئے فن کی ہم آہنگی لاہور بینالے 3 کیلئے نمائش کی اختتامی تقریب کا انعقاد تاریخی وولنر ہال، اولڈ کیمپس میں کیا گیا جس میں آرٹ اور پائیداری کے باہمی تعلق کی تلاش پر مبنی 40 سے زائد فنکاروں کے مختلف فن پاروں کو پیش کیا گیا۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر، ڈاکٹر ثمینہ نسیم، حبیب عالم، ڈاکٹر اسنا مبشرہ، فیکلٹی ممبران، فنکار اور طلباوطالبات نے شرکت کی۔