لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت آئی ڈیپ میں سٹیئرنگ، ایڈوائزری کمیٹی برائے کارڈیووسکولر ڈیزیزکااہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمودنے شرکت کی۔اجلاس میں پروفیسر فرقد عالمگیر،ڈاکٹرعدنان ، پروفیسر انجم جلال، پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر اصغرنقی، پروفیسر زبیر اکرم اور ای ڈی راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یالوجی شامل تھے۔ سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران نے اجلاس کے دوران مختلف ایجنڈازپر اہم فیصلے کئے۔اجلاس کے دوران نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دریں اثناء صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز میں 3 روزہ تیسری بین الاقوامی پیڈیاٹرک یورولوجی کانگریس کے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 3 روزہ تیسری بین الاقوامی پیڈیاٹرک یورولوجی کانگریس 24 سے 26 اکتوبر تک جاری رہے گی۔دریں اثناء خواجہ سلمان رفیق کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سموگ اور ہماری صحت کے موضوع پر آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت ہوئی۔