دبئی سرمایہ کاروں کی عمران نذیر سے ملاقات ،صحتمند معاشرہ کا قیام وزیر اعلیٰ کا ویژن  

Oct 25, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے دبئی کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب اور سابق صوبائی وزیر ذکیہ شاہنواز بھی موجود تھیں۔دبئی کے وفد نے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا  صحتمند معاشرہ کا قیام اور بیماریوں سے پاک پنجاب وزیر اعلی مریم نواز کا ویژن ہے۔ تمام سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت کی ریویمپنگ کے بعد نظام صحت میں انقلابی تبدیلیاں نظر آئیں گی۔ سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے کہا سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو معیاری علاج معالجہ انکا بنیادی حق ہے۔ان ہسپتالوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری ہے۔ اس موقع پر دبئی کے وفد نے پنجاب میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے معیار کی تعریف کی۔اس موقع پرسپیشل سیکرٹریز عون عباس بخاری ودیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں