لاہور (کامرس رپورٹر)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی شرائط کے مطابق ٹیکس چوری روکنے اور ریونیو بڑھانے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ایف بی آر نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی سے ملک کے امیر ترین تقریباً 2 لاکھ افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔ شاہانہ زندگی گزارنے والوں سے ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ یہ امیر افراد ممکنہ طور پر پورا ٹیکس نہیں ادا کر رہے۔ نادرا نے ٹیکس نیٹ سے باہر ایک لاکھ 95 ہزار امیر افراد کا ڈیٹا ایف بی آر کے حوالے کردیا۔ نادرا نے ڈیٹا بینک اکائونٹس، جائیداد کی ملکیت، لگژری گاڑیوں کی بنیاد پر تیار کیا۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق شہریوں کے تواتر کے ساتھ بین الاقوامی سفر کی معلومات بھی ڈیٹا میں شامل، شاہانہ زندگی گزارنیوالے افراد کو ٹیکس وصولی کیلئے ہدف بنایا جائے گا۔ شہریوں کے طرز زندگی سے متعلق ڈیٹا کی مدد سے زائد آمدنی کا پتہ چلتا ہے۔
ٹیکس چوری روکنے ،ریونیو بڑھانے کیلئے 2 لاکھ امیر افرادکا ڈیٹا حاصل
Oct 25, 2024