اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک پر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی کے 2 اراکین خیبر پی کے اسمبلی کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں 4 اکتوبر کے ڈی چوک پر احتجاج کے دوران تھوڑ پھوڑ کا معاملے پر 2 ایم پی ایز، خیبر پی کے پولیس ملازمین اور ریسکیو 1122 کے ملازمین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔