ڈیفنس میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس ہائی پروفائل ڈکلیئر

لاہور(خبرنگار) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ڈیفنس میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کر دیا ،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کیس کے تفتیشی اور انچارج انویسٹیگیشن کو طلب کرلیا۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تفتیش میں نقائص دور کرکے رپورٹ طلب کرلی۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کیس فائل کی کاپی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو بھجوا دی ، فرہاد علی شاہ  نے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور گائیڈ لائنز کے مطابق تفتیش کو یقینی بنائیں،کیس کے تفتیشی کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائیگی، وزیر اعلی کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تعاون سے بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن