لندن(آئی این پی )برطانیہ میں مسلمان خاتون پولیس افسر کو یہودیوں کو آئینہ دکھانے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا، خاتون افسر کو 10 سال قبل کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ کو جواز بنا کر سزا سنادی گئی۔ برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس کی 29 سالہ افسر روبی بیگم کو یہودیوں اور غیر مسلموں کے بارے میں ٹوئٹس کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔