لاہورہائیکورٹ، راسخ الٰہی ،تحریم الہی دیگر کی عبوری ضمانتوں کی منسوخی کی درخواستیں خارج

لاہور(آئی این پی+خبر نگار )لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیرپرویز الہی کیاہل خانہ راسخ الہی اور تحریم الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں منسوخ کروانے کیلئے ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواستیں خارج کردیں۔ایف آئی اے کی درخواست پر جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کی  راسخ الٰہی،تحریم الٰہی سمیت دیگرعدالت میں پیش ہوئے عدالت نے ایف آئی اے کی ضمانتیں خارج کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں راسخ الٰہی سمیت دیگرکی عبوری ضمانتوں کو منظورکرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا جس میں موقف اختیارکیا تھا کہ ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ کے شواہد موجود ہیں ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانتیں منظور کیں،عدالت ضمانتیں منظورکرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن