لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ساہیوال ہسپتال میں آتشزدگی واقعہ کی جوڈیشل انکوائری نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے کیخلاف حکم امتناعی میں 21 نومبر تک توسیع کر دی ،عدالت نے فریقین کی طرف سے جواب داخل کرانے کے لیے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو مہلت دیدی۔