قدیم شاہراہ ریشم پرصدیوں سے گمشدہ 2 شہر دریافت 

واشنگٹن (نیٹ نیوز) ماہرین آثار قدیمہ نے ازبکستان کے سر سبز پہاڑی میدانوں میں زیرزمین صدیوں دبے 2 شہروں کو دریافت کیا ہے۔یہ شہر کسی زمانے میں قدیم شاہراہ ریشم کے راستے میں واقع تھے۔ جرنل نچر میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا ان شہروں کو لیڈار ٹیکنالوجی اور دیگر ایسے آلات کے ذریعے تلاش کیا گیا جو سبزے کے نیچے سٹرکچر دریافت کرسکتے ہیں۔ درحقیقت ماہرین کو اس کی توقع نہیں تھی مگر انہوں نے 2 ایسی بڑی آبادیوں کو دریافت کیا جہاں قلعے، پیچیدہ عمارات اور سڑکوں وغیرہ کے آثار ملے۔ماہرین کے مطابق سطح سمندر سے 2 ہزار میٹر سے زائد بلندی پر اتنے مصروف قدیم شہروں کی دریافت حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شہروں میں رہنے والوں کی زندگی کافی سخت ہوگی خاص طور پر موسم سرما کے مہینوں میں۔ان شہروں کو امریکا کی واشنگٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے ازبکستان کے نیشنل سینٹر آف آرکیالوجی کے ساتھ مل کر دریافت کیا۔ماہرین اس کے لیے 2011 سے کام کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن