سیئول (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں اسرائیلی سفارت خانے پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے واقعے کی تصدیق کردی۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے بتایا نامعلوم افراد سفارتخانے کی چھٹی کے دن داخل ہوئے، سفارتخانے کی املاک کو نقصان پہنچایا۔یہودیوں کے مذہبی تہوار کی مناسبت سے سفارت خانہ بند تھا، واقعے میں کسی سفارتی عملے کو نقصان نہیں پہنچا۔