خیبر پی کے اسمبلی: جیل خانہ جات، سروس ٹربیونل ترمیمی بلز منظور

Oct 25, 2024

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی میں جیل خانہ جات ایکٹ 1994 میں ترمیمی بل 2024 متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ بل معاون خصوصی جیل خانہ جات ہمایوں خان نے ایوان میں پیش کیا۔ بل کے مطابق جیل عملے کی تربیت کے لئے اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اکیڈمی کا نظم و نسق مجوزہ طریقہ کار کے تحت چلایا جائے گا۔ اس کے علاوہ صوبائی سروس ٹربیونل ترمیمی بل 2024 منظور کر لیا گیا۔ بل صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے ایوان میں پیش کیا۔ بل کے مطابق ٹربیونل کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سینئر عدالتی رکن قائم مقام چیئرمین ہوگا۔ ترمیمی بل میں درخواست گزار کو نظرثانی اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ 60 دن میں فیصلہ کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں