پاکستان میں جاری منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ، امریکی سفیر

Oct 25, 2024

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے سال مزید 20 سے زائد ایکسرے مشین مہیا کریں گے، پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت سے متعلق کام کر رہے ہیں، پاکستان میں طبی عملے کی تربیت کے لیے کئی پروگرام چل رہے ہیں۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد صحت کے کافی مسائل سامنے آئے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان میں کافی کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اہم چیلنج ہے، پاکستان میں پولیو کے کیس ابھی تک سامنے آرہے ہیں، پاکستانی حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے۔

مزیدخبریں