اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک آپ کیلئے بورڈ تشکیل دیں اور میڈیکل بورڈ میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی شامل کیاجائے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت سے جاری فیصلہ میں کہاگیاکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں،عدالتی آرڈر کی کاپی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عملدرآمد کیلئے بھیجی جائے،بانی پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی جاتی ہے،بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال، سابق وزیراعظم اور انڈر ٹرائل قیدی ہیں،اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی اقدامات کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے بی کلاس قیدی کے چیک اپ میں رکاوٹ نہیں ہو سکتے۔بانی پی ٹی آئی نے اپنے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک کیلئے درخواست دائر کی تھی۔