مقدمات کی منتقلی جاری‘ شْفہ سے متعلق مقدمہ آئینی بنچ کو بھجوا دیا

Oct 25, 2024

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں آئینی بنچز کو مقدمات کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔عدالت نے اسلام آباد میں شْفہ سے متعلق مقدمہ آئینی بنچ کو بھجوا دیا۔نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے اس کیس میں تو آئینی شقوں کی تشریح کرنا ہوگی،  یہ مقدمہ تو اب آئینی بنچ کو منتقل ہونا چاہیے، وکیل سلمان اسلم نے کہا وہ یہ کہنا نہیں چاہتے تھے لیکن ہونا یہی چاہیے، نامزد چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دیدی ہے، آفس کو ہدایت کی ہے جن مقدمات میں کوئی قانون چیلنج ہوا ہے انکی الگ کیٹیگری بنائی جائے، نامزد چیف جسٹس نے کہا جن مقدمات میں آئین کی تشریح کی ضرورت ہوئی وہ ساتھ ساتھ منتقل کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں