اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں بے ضابطگیوں کی بنیاد پر ترمیم کو کالعدم قرار دیئے جانے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔افراسیاب خٹک کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے ووٹنگ کے عمل کی سپریم کورٹ خود یا جوڈیشل کمیشن کے ذریعے انکوائری کرائی جائے اور دیکھا جائے اراکین نے اپنی مرضی سے ووٹ دیئے یا انہیں غیر قانونی طور پر مجبور کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔ درخواست میں ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔