اسلام آباد (آئی این پی )26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ کیلئے حکومتی رابطوں سے الزام پرپی ٹی آئی نے اپنے 2 سینیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی نے سینیٹر فیصل سلیم اور سینیٹر زرقا تیمور کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے زرقا تیمور کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ واضح اور ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں کہ ضرورت پڑنے پر آپ ووٹ کرتیں۔پی ٹی آئی نے دونوں سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور سے 7 روز میں وضاحت طلب کی ہے۔
آئینی ترمیم میں ووٹ کیلئے حکومتی رابطوں کا الزام، 2 پی ٹی آئی سینیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری
Oct 25, 2024