اڈیالہ (نا مہ نگار)سب رجسٹرار تحصیل آفس راولپنڈی میں کئی دنوں سے لنک بند ہو نے کے باعث آن لائن رجسٹریاں کروانے والے صارفین صبح سویرے رجسٹری تحصیل آفس راجہ بازار آتے ہیں اور سارا سارا دن انتظار میں خوار ہو نے کے بعد شام کو واپس گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں ،یاد رہے صرف عوام ہی ذلیل و خوار نہیں ہو رہی بلکہ گورنمنٹ کا روزانہ کاکروڑوں روپے کا ریو نیو کا بھی نقصان ہو رہا ہے ،اس سے قبل مینول رجسٹری کے دور میں عوام فوری بیان کرو ا کر واپس گھروں میں رورانہ ہو جا تے تھے ،جب سے آن لائن رجسٹری سسٹم شروع ہو ا ہے کئی کئی دن لنک بند ہو جاتا ہے اور عوام ذلیل و خوار ہو تی ہے ،اعلیٰ حکام سے صارفین نے اپیل کی ہے کہ ملک وقوم کو اس نقصان سے بچاتے ہوئی ،اس گھمبیر مسئلہ کی طرف فوری توجہ دیں ۔