اعلی اور معیاری صحافتی اقدار ملکی اور علاقائی ترقی کی ضامن ہیں،عمران مانی ڈار 

گوجرخان (نامہ نگار)سیاسی سماجی شخصیت عمران مانی ڈار نے کہا ہے کہ اعلی اور معیاری صحافتی اقدار ملکی اور علاقائی ترقی کی ضمانت ہوتا ہے گوجر خان کو مسائل کی گرداب سے نکال کر برائیوں کا خاتمہ کر کے معاشرہ کو مہذب اور تہذیب کا گہوارہ بنانا ہے تو سیاسی سماجی کاروباری اور صحافی حلقوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہو گا ہمیں تقسیم سے نکلنا ہوگا مثبت اور تعمیری سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو کامیابیاں ہمارا قدم چومیں گی، نوجوان نسل تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونگی اور ہمارا آنے والا کل روشن ہوگا گوجر خان سرزمین سے تعلق رکھنے والے بیرون ممالک میں رہتے ہوئے محنت کرتے ہیں لیکن ان کے دل اپنے وطن کے ساتھ جڑے ہیں اور وہ ایک جذبے کے ساتھ ہمیشہ اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں جبکہ ملک کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنانے میں بھی اوورسیز کا کردار قابل ستائش ہے اس طرح سیاسی سماجی کاروباری حلقوں کے ساتھ ساتھ اوور سیز پاکستانی بھی ان کے ہم پلا کھڑے ہیں وہ گزشتہ روز پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے صدر ملک جاوید اقبال اور کنیڈا سے آئے چوہدری ادریس کے اعزاز میں سمیع اللہ شنواری میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے تقریب میں سینئر صحافی ملک نصیر قاسم قریشی معراج مغل اور عالم جاوید نے شرکت کی ، مہمان خاص باسط خان ایڈوکیٹ تھے۔

ای پیپر دی نیشن