فتح جنگ(عدیل افضل خان)بین الاقوامی شہرت یافتہ ممتاز بزنس مین پاک فرانس بزنس فورم کے چیئرمین سردار ظہور اقبال فرانس نے کہا کہ یورپ بالخصوص فرانس میں کاروبار کرنے والے پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے بھر پور کوشش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انھوں نے معروف کاروباری شخصیت حاجی شاہد عمران کے اعزاز میں شمع گروپ آف کمپنیز فرانس کے سردار آصف اقبال کا استقبالیہ کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا حاجی شاہد عمران جو یورپ کے کاروباری دورے پر ہیں پیرس پہنچنے پر انھوں نے وفد کے ہمراہ شمع انٹر نیشنل کا دورہ کیا اس موقع پرسردار آصف اقبال خان نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی تقریب میں ملک ناصر،راشد وڑائچ،ملک عمران،حاجی غلام شبیر دبئی،چوہدری یاسر پیرس،سردار حسیب خان آف تاجہ بارہ،خواجہ ثاقب کے علاوہ پیرس میں مقیم پاکستانی تاجربھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ظہور اقبال خان نے کہا کہ حاجی شاہد نے اپنی انتھک محنت لگن اور جذبے سے دوبئی میں کامیاب کاروبار کیا اگران کا گروپ فرانس میں بزنس کرنا چاہتے ہیں تو ان کی بھر پور راہنمائی اور معاونت فراہم کرینگے انھوں نے کہا کہ کاروبار میں محنت سچی لگن اور ایمانداری کامیابی کی ضمانت ہے ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں اللہ تبارک تعالی کاروبار میں ترقی اور برکت عطافرماتا ہے اور جب اللہ آپ کو کامیابیاں دے تو اللہ کی مخلوق کیلئے آسانیاں پیدا کریں مستحق غریب اور پسے ہوئے مظلوم طبقات کی بھلائی کیلئے کام کریں اپنے وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں حصہ ڈالیں زر مبادلہ پاکستان بھیجیں حاجی شاہد نے سردار آصف اقبال، چیف ایگزیٹو شمع گروپ سردار ظہور اقبال خان فرانس اورسردار حسیب خان کی جانب سے شاندار تقریب منعقد کرانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سردار ظہور اقبال خان پاکستانی تاجروں کیلئے ایک مثال ہیں جنھو ں نے جہد مسلسل سے فرانس سمیت پورے یورپ میں اپنی ساکھ بنائی اور پاکستان کا نام روشن کیا ۔
کاروبار میں محنت سچی لگن اور ایمانداری کامیابی کی ضمانت ہے،سردار ظہور اقبال
Oct 25, 2024