مسلح ملزمان نے سیلزمین  سے80ہزار روپے چھین لیئے

 کلرسیداں(نامہ نگار)روات کلرسیداں روڈ پر دو موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے سیلزمین فیض اشرف سے 80 ہزار روپے چھین لیئے ڈرائیور کے مطابق وہ مانکیالہ بازار سے کلرسیداں آ رھا تھا کہ چھپر کے قریب سے موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے اس کی گاڑی کا پیچھا شروع کردیا ملزمان پختون تھے جنہوں نے گاڑی روکنے پر مجبور کردیا گاڑی رکتے ہی ملزمان نے سیلزمین سے رقم حوالے کرنے کا تقاضا کیا اس کے انکار پر ملزمان نے اس کے سر پر بٹ مار کر اسے زخمی کر دیا اور اس سے اسی ہزار روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے یہ دورکنی گروہ گزشتہ ایک ماہ سے روات کلرروڈ پر سیلزمینوں کو لوٹنے میں مصروف ہے۔15 پر کال کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ای پیپر دی نیشن