آئینی ترمیم میں بلاول کے مدبرانہ کردار پر پوری قوم کو فخر ہے ، ریاست سدھریال

اٹک (نامہ نگار )راہنما  پاکستان  پیپلز  پارٹی  و سابق امیدوا ر پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 4 ملک ریاست علی سدھریال نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے عمل میں چیئرمین پاکستا ن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مدبرانہ کردار اور انکی مثالی قیادت پر نہ صرف پوری پارٹی کو فخر ہے بلکہ ہر زی شعور پاکستانی انکا معترف ہے ، ہم میثاق جمہوریت میں کیے گئے عدالتی اصلاحات کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں جیسا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے تصور کیا تھا، ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے صحا فیو ں سے خصو صی با ت چیت کر تے ہوئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پا رلیمنٹ اور سینٹ دونوں ایوانوں سے منظور ہونے پر تمام اتحادی جماعتیں اور شرکا مبارکباد کے مستحق ہیں ، وزیر اعظم شہباز شریف ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان اور تمام احبا ب کا شکریہ جن کی قیادت اور محنت کے بدولت یہ سنگ میل حاصل ہوا، انہو ں نے کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہوئی کہ اجتماعی حکمت اور دانائی 26ویں آئینی ترمیمی بل کی حمایت میں اکٹھی ہوئی ، اکثریت ایوان نے ترمیمی بل کے حق میں ووٹ دیا ہے جو ہمارے پارلیمنٹیرینز کی سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن