ایف بی آر کا جبری مسلط کردہ یکطرفہ ویلیو ایشن ٹیبل قبول نہیں،عمر انوار

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)رہنما اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن و صدر ایم سی اے عمر انوار نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا جبری مسلط کردہ یکطرفہ ویلیو ایشن ٹیبل قبول نہیں کریں گے،اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر پراپرٹی کا نیا ویلیو ایشن ٹیبل بنایا گیا ہے جو زمینی حقائق سے مطابقت ہی نہیں رکھتا۔ایف بی آر کے پاس کسی میکانزم کا نا ہونا قابل افسوس ہے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے انہوں نے مختلف ویب سائٹس سے پراپرٹی کی قیمتیں اٹھا کر نئی قیمتوں کا تعین کردیا ہے جسے ہمیں یکسر مسترد کرتے ہیں ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کیساتھ بیٹھا جائے ہم متعلقہ لوگ ہیں جو پراپرٹی کی قیمتوں کے بارے میں جانتے ہیں برسوں سے اس شعبہ سے وابستہ ہیں ہماری ان پٹ کے بغیر یکطرفہ قیمتوں کا تعین ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہے جس کیخلاف ہم ہر فورم اور سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن