صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر الوری کو صدر ملی یکجہتی کونسل بننے پر مبارکباد

اسلام آباد(خبر نگار)مختلف دینی،مذہںی،سیاسی اور سماجی جماعتوں کے قائدین جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے سنئیر مرکزی نائب صدر ڈاکٹر جاوید اعوان،سنی اتحاد کونسل کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشد جاوید مصطفائی،وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد کریم خاں،پیر آف مانکی شریف پیر زادہ محمد امین قادری، غلام مرتضی سعیدی، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی، امانت علی زیب،انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر مبشر حسین حسنیی،سابق مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی اور دیگر رہنماؤں نے جے یو پی(نورانی)کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر الوری کو ملی یکجہتی کونسل کا چوتھی بار مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے صدر بننے سے ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ میں مدد ملے گی،انہوں نے ایوانوں سے میدانوں تک نظام مصطفی ؐکے نفاذ اور مقام مصطفی ؐکے تحفظ کیلئے عملی جہدوجہد کی ہے، ڈاکٹر محمد زبیر الوری غیر متنازعہ باکردار اور مجاہد صف قائد ہیں۔

ای پیپر دی نیشن