جسٹس یحی آفریدی کاچیف جسٹس بنناًنیک شگون ثابت ہوگا،سبط الحیدر بخاری

Oct 25, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )جسٹس یحی آفریدی کاچیف جسٹس بننایقیناًنیک شگون ثابت ہوگا، چیف جسٹس یحی آفریدی اپنے غیرجانبدارانہ طرز عمل اور فیصلوں کی بناپر عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری اور اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنما راشد چوہان،راجہ امتیاز نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحی آفریدی کو سپریم کورٹ کاچیف جسٹس تعینات کردیا۔ انکی تعیناتی تین سال کیلئے ہوگی ہمیں انکی تعیناتی پرپرامید ہوناچاہئے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وطن عزیز جس مقام پہ کھڑاہے وہاں ہمیں حقیقت پسندانہ طرز عمل کی اشد ضرورت ہے۔ کسی قسم کی غیر دانشمندانہ فکر ملک اور قوم کو کڑے امتحان میں ڈال سکتی ہے۔ انکامزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جن نامساعد حالات میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے قومی اتفاق رائے پیداکیااور سیاسی قوتوں کو یکجا کرتے ہوئے آئینی ترمیم کی راہ ہموار کی وہ قابل ستائش ہے۔

مزیدخبریں