راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے 59 روز کے دوران 1056 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں 8726 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے سی پی اونے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر 94 لاکھ 45 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 719 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 52 مقدمات بھی درج کیے گئے سی پی او نے کہا کہ غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا.