اسلام (وقائع نگار ) وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) انتظامیہ نے ادارہ جاتی روٹیشن پالیسی نظر انداز کردی متعدد شعبوں میں تعینات افسر واہلکار پانچ پانچ سال سے تبدیل نہ ہو سکے تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے بورڈ نے ادارہ جاتی روٹیشن پالیسی بناتے ہوئے بورڈ سے منظوری لی تھی کہ وفاقی ترقیاتی ادارے میں کسی بھی پوسٹ پر آفیسر کے ساتھ ساتھ اہلکار تین سال سے زیادہ ڈیوٹی سر انجام نہیں دیں گے سروس رولز کے مطابق انہیں ہر تین سال بعد ملازمین و افسران کو تبدیل کیا جائے گا تاہم اب انتظامیہ نے اس پالیسی کو یکسر نظرانداز کردیا ہے شعبہ پلاننگ وڈیزائن ،شعبہ انجنئیرنگ،شعبہ فنانس،شعبہ ماحولیات اسٹیٹ میںملازمین و افسران تین سال سے زیادہ عرصہ گزار چکے ہیں ان شعبوں میں روٹیشن پالیسی پر عمل درآمد نہ ہوسکا شہریوں نے چئیرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیاکہ ادارہ جاتی روٹیشن پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔