اسلام آباد) خصو صی ر پور ٹ )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنی 50سالہ تاریخی ورثے کو محفوظ کرنے کے لئے "اے آئی او یو ہسٹری میوزیم" قائم کردیا ہے جس میں ترکمانستان کے عظیم شاعر قلی فراغی کارنر اور ایرانی کارنر بھی قائم کئے گئے ہیں۔قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے سیکرٹری، حسن ناصر جامی نے گذشتہ روز اس میوزیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے، افتتاحی تقریب میں پاکستان میں تعینات ترکمانستان کے سفیر عطا جان نورلیویچ اورتاجکستان، ازبکستان، ایران، روس، ترکیہ اور ملایشیا کے سفارتی وفود کے علاوہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، ، ڈاکٹر فرحت آصف، ڈاکٹر سلیم مظہر نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوسرے مرحلے میں ترکمانستان کے عظیم شاعر،مخدوم قلی فراغی کے 300ویں یوم پیدائش اورشاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی فکری میراث"پر بین الاقوامی سائنسی وعملی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری، حسن ناصر جامی نے کہا کہ جا معہ اقبال میں میوزیم کے قیام پردلی خوشی ہوئی ہے، میوزیم میں قلی فراغی کارنر کے قیام سے پاکستان اور ترکمانستان کے تعلیمی و ثقافتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ قلی فراغی کے ڈیڑھ سو سال بعد علامہ اقبال آئے جن کی تعلیمات وہی ہیں جو فراغی کی تھیں۔ دونوں شاعروں کی سوچ و افکار میں مماثلت ہے، دونوں نے حب الوطنی، خود ی اور خود داری، اتفاق و اتحاد، انسانیت اور خیرسکالی کا درس دیا ہے۔ترکمانستان کے سفیر نے کہا کہ قلی فراغی کی 300 ویں پیدائش پر ترکمانستان میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا