سی ڈی اے مزدور یونین ہروقت ریفرنڈم کیلئے تیارہے، چوہدری محمد یٰسین

Oct 25, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی ڈی اے مزدور یونین کی مشاورتی کونسل کا اجلاس اقبال ہال سیکٹرجی سیون میں منعقدہواجس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،راجہ شاکرزمان کیانی،صوفی محمودعلی،حاجی راجہ صابر،سردارمحمد آصف،حاجی مشتاق احمد شاہد،ملک عاصم،سید مقبول حسین شاہ،راجہ رئیس،خالد محمود،چوہدری رشید،زاہد کاٹھیا،راجہ رحیم نواز،چوہدری شاہد گجر،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،سردارنسیم ممتاز،چوہدری منیر،راجہ غلام مرتضیٰ،سید امیرشاہ کاظمی،وارث دلیپ،شبیر بلتی،عمران عباسی،ملک احسان،طارق آفریدی،راجہ عدنان شفیق،سید ارشادشاہ،چوہدری انور،ملک عدنان،ملک فیاض،شمریز عباسی،نمبردارلیاقت،ملک احسان سمیت دیگر مرکزی عہدیداران اور سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان نے شرکت کی،اجلاس میں سی ڈی اے مزدور یونین کی تین سالہ کارکردگی اور آئندہ ریفرنڈم کے حوالے سے غورو غوص کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران زاہد حسین بھٹی،طارق شریف،سلطان بہادر،قاری شیر احمد سیالوی،عمران عباسی و دیگر نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ملازمین کے تاریخی کام کروائے جس کی وجہ سے تمام ملازمین متحد ہیں اور انشاء  اللہ آنے والے ریفرنڈم میں تمام ملازمین سی ڈی اے مزدور یونین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے،اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہاکہ سی ڈی اے مزدور یونین کا مشن ملازمین کی بلاتفریق خدمت ہے

مزیدخبریں