ہوپ کے مرکزی عہدیدارن  کی تقریب حلف برداری

Oct 25, 2024

اسلام آباد (خبر نگار )سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اعجاز الحق نے کہا ہے کہ بطور وزیر مذہبی امور میرٹ کی بنیاد پہ حج کوٹہ تقسیم کیا اس وقت پانچ سو کے قریب کمپنیاں تھیں آج ماشا ء اللہ ان کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہو چکی ہے حج کام دراصل اللہ کے مہمانوں کی خدمت ہے اس خدمت کے سفر میں اپ لوگ عازمین کی ضرورتوں کا خاص خیال رکھیںان خیالات کا اظہار اعجاز الحق نے حج گروپ آرگنائزر(ہوپ)کے مرکزی عہدیدارن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں ملک بھر سے ایک ہزار کے قریب حج کمپنیوں کے مالکان شریک ہوئے اس موقع پر الحاج ثنا اللہ خان کو ہوپ کا تاحیات سرپرست اعلی منتخب کیا گیا جبکہ سابق سرپرست مولانا طاہر اشرفی کی خدمات کو بھی سراہا گیا اور انہیں شیلڈ بھی پیش کی گئی

مزیدخبریں