راولپنڈی میں مزید 108افراد ڈینگی مرض میں مبتلا ہو گئے

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ضلع میں مزید 108افراد ڈینگی مرض میں مبتلا ہو گئے، اس سال ڈینگی مرض میں مبتلا 8افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، اب تک کے کنفرم مریضوں کی تعداد3840 ہوچکی ہے جبکہ221مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جن میں بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 66، راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) میں 48، فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال میں 34، ہولی فیملی ہسپتال میں 35، دسرے پرائیویٹ ہسپتالوں میں 38مریض زیر علاج ہیں،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران پوٹھوہار ٹاؤن میں 47 میونسپل کا ر پوریشن راولپنڈی میں 9،راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں 26چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ7،کہوٹہ میں 2، ٹیکسلاکینٹ میں 4، کوٹلی ستیاں میں 3، ٹیکسلا رورل میں 1، کلرسیداں میں 3اورٹیکسلا میں 1  اور گوجر خان میں 1 ڈینگی مرض میں مبتلا ہوا، یکم جنوری 2024 سے اب تک راولپنڈی ضلع میں 4821 ایف آئی آرز،1766مقامات سیل،3129 چالان جبکہ تقریبا2 کروڑ5لاکھ10ہزار500 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن