او جی ڈی سی ایل نے سانگھڑ میں بلوچ2 کنویں سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں سمبار فارمیشن میں واقع اپنے تحقیقی کنویں بلوچ-2 سے پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے 30 اگست 2024 کومذکورہ کنویں کی دریافت کا علان کیا تھا جس سے روزانہ 350 بیرل خام تیل اور 50 لاکھ ملین مکعب سٹینڈرڈکیوبک فٹ گیس کی پیداوار شروع کر دی گئی ہے۔ بلوچ-2 کنویں کی یہ پیداوار سنجھورو پروسیسنگ پلانٹ میں شامل کر دی گئی ہے، جبکہ گیس سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے نیٹ ورک میں شامل کر دی گئی ہے۔ جو ملک کی توانائی کی فراہمی میں براہ راست کردار ادا کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن