اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)کانفرنس آف پارٹیز(کوپ )29پاکستان ’’کلائمیٹ فنانسنگ ‘‘پر فوکس کریگا موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان اپنی کامیابیوں کو بھی عالمی فورم پراجاگر کریگا ماضی میں عالمی فورم پرکئے گئے وعدوں پر عملی اقدامات کا مطالبہ بھی دہرایا جائیگا کانفرنس آف پارٹیز (کوپ) کے پلیٹ فارم کو 2020ء سے ہرسال ایک سو ارب ڈالر جمع کرنے تھے لیکن ترقی یافتہ ممالک کیجانب سے یقین دہانیوں کے باوجودچار سال بعد صرف 61.5 ارب ڈالر اکٹھے ہوئے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میںموسمیاتی تبدیلیوںکے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے دس پراجیکٹس کیلئے صرف اڑھائی سو ملین ڈالر ملے تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ باکو آزربائیجان میں کانفرنس آف پارٹیز(کوپ)29منعقد ہو رہی وزارت موسمیاتی تبدیلی وماحولیاتی روابط کی تیاریاں تقریبا مکمل ہوچکی کوپ 29کے دوران پاکستان کلائمیٹ فنانسنگ پرفوکس کریگا ماضی کی یقین دہانیوں پر بھی بات کیجائیگی زرائع کے مطابق کوپ کے پلیٹ فارم سے ماضی میں گرین کلائمٹ فنڈ مقرر ہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہاہے چار سالوں میںسو بلین بھی جمع نہ ہوسکے ہیں2020سے رواں سال تک صرف 61.5بلین ڈالرزجمع ہوئے پاکستان کودس مختلف پراجیکٹس کیلئے 250ملین ڈالر ملے زرائع کے مطابق ترقی یافتہ ممالک کی یقین دہانیوں کے باوجود فنڈز کی عدم فراہمی کلائمیٹ فنانسنگ کی راہ میں رکاوٹ ہے پاکستان کوپ29کے دوران کلائمیٹ چینج کے شعبے میںاپنی کامیابیوں کا زکر بھی کریگا کلائمیٹ فنانسنگ کوپ 29 کا مرکزی’’ تھیم‘‘ ہو گا جبکہ آئندہ ماہ پاکستانی وفدکوپ29 پویلین کی تیاری کیلئے باکو روانہ ہو گاکوپ29میں کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے سے اہداف کے حصول کا بھی تعین کیا جائیگاپاکستان مستقبل میں ترقیاتی منصوبوں کی شراکتداری کیلئے کوپ کی توجہ مبذول کروانے کی بھی کوشش کریگا کوپ 29کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان آزربائیجان کیساتھ مکمل رابطے میں ہے