راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی (ہلال امتیاز ملٹری) نے راولپنڈی کینٹ بورڈ دفتر میں ٹیکس فیسلیٹیشن سنٹر اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیاافتتاحی تقریب ڈی جی ایم ایل سی میجر جنرل عرفان احمد ملک،کمشنر راولپنڈ ی عامر خٹک،اسٹیشن کمانڈربریگیڈئیر احمد نواز، ڈائریکٹر ایم ایل سی عامر مسعود خان، ایگزیکٹوآفیسر راولپنڈی کینٹ بورڈسیدعلی عرفان رضوی، ایڈیشنل سی ای او حیدر شجاع،لیفٹیننٹ کرنل سجاد حسین،چیف کینٹ انجینئر شیخ عبدالرحیم،راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ویگر افسران شریک ہوئے۔دفتر کینٹ بورڈ میں پودا لگایااور ملکی سلامتی کے لئے دعا،کی سی ای او سید علی عرفان رضوی نے مہمان خصوصی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی (ہلال امتیاز ملٹری) کو شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی کہ عوام کی سہولت کے لیے ٹی ایف سی سینٹر بنایاگیاہے جو 8کاؤنٹر پر مشتمل ہوگاجس میں ا ستقبالیہ ڈیسک،پراپرٹی ٹیکس،پانی کی بلنگ اورمتعلقہ معاملات،TIPٹیکس،پرائیویٹ پراپرٹی ٹرانسفر میوٹیشن،برزگ شہری کو ایک ہی چھت تلے تمام تر سہولیات میسر ہونگی اسکے علاوہ ٹی ایف سی میں جائیداد کی منتقلی/ تبدیلی، استثنیٰ کے مقدمات، بل کی اصلاح اور ادائیگی کی حیثیت،تشخیص پر اعتراض،شکایات کا ازالہ، قسط،NOC کا اجراء ، TIP کیسز کی وصولی اور رجسٹری کا اجراء بھی شامل ہے تقریبا روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں سائلین کنٹونمنٹ کے سہولیاتی مرکزی سے مستفید ہو رہے ہیں عوام کی رہنمائی کے لیے علیحدہ استقبالیہ ڈیسک قائم کیاگیاہے، راولپنڈی کینٹ بورد عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لئے دن رات کوشاں ہے، سیکرٹری دفاع نے عوامی سہولیاتی مرکز کا جائزہ لیا اور اپ گریڈیشن کو سراہا،بعد ازاں صدر میں جاری زیرزمین کیبلنگ پراجیکٹ پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا سی ای او سیدعلی عرفان رضوی نے سیکرٹری دفاع کو صدر میں جاری زیر زمین کیبلنگ پراجیکٹ اورشاہراؤں کی تزئین و آرائش کے اقدامات پربھی بریفنگ دی، سیکرٹری دفاع نے صدر میں جاری زیر زمین کیبلنگ پرراولپنڈی کینٹ بورڈ کی کارکردگی کو سراہا اورہدایت کی کہ عوام کو بہتر ین سہولیات بہم پہچانے میں ہرقسم کے وسائل استعمال کیے جائیں اوران کے معیار زندگی کو مزید بہتر کرنے کی کاوشوں کو سراہا، آئندہ کیے جانے والے منصوبہ جات کواسی جذبے، سرْعت اورمعیار کے مطابق مکمل کرنے کی تلقین کی۔
سیکرٹری دفاع کا راولپنڈی کینٹ بورڈ میں ٹیکس فیسلیٹیشن سنٹر اپ گریڈیشن کا افتتاح
Oct 25, 2024