اسلام آباد میں پاک کوریا کلچرل گالا، نامور فنکاروں کااپنے فن کا شاندار مظاہرہ 

اسلام آباد(خبرنگار)وزارت اطلاعات و نشریات، وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان میں کوریا کے سفارت خانے کی مشترکہ کوششوں سے لیاقت جیمنیزیم اسلام آباد میں پاک کوریا کلچرل گالاکا انعقاد کیا گیایہ ثقافتی میلہ وزارت اطلاعات و نشریات، وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان میں کوریا کے سفارت خانے کے اشتراک سے منعقد ہوا یہ شاندار تقریب پاکستانی اور کورین ثقافت کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم ثابت ہو گی کلچرل گالا کے دوران دونوں ممالک کے نامور فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پاکستانی فنکار بلال سعید، نتاشہ بیگ، عزیز جسوال اور خماریاں میوزک بینڈ نے حاضرین کو محظوظ کیا، جبکہ کوریا کی ککی وانگ تیکوانڈو ٹیم اور دیگر فنکاروں کی پرفارمنس نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ حاضرین نے فنکاروں کی شاندار پرفارمنس کا بھرپور استقبال کیا اور دل کھول کر داد دی

ای پیپر دی نیشن