ٹریکٹرز کی خریداری پر سیلز ٹیکس کی مد میں چھوٹ ختم، 4 فیصد اضافہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )ایف بی آر نے  ٹریکٹرز کی خریداری پر سیلز ٹیکس کی مد میں دی گئی چھوٹ ختم کردی جس کے بعد سیلز ٹیکس میں 4 فیصد اضافہ ہوگیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق مقامی ٹریکٹرز کی فروخت پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ امپورٹڈ ٹریکٹرز پر بھی سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کر دیا گیا ہے ،اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ ٹریکٹرز کی خرید و فروخت پر چار فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے، ٹریکٹرز کی خرید و فروخت پر معیاری شرح کے مطابق 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جاسکتا ہے۔ ، ٹریکٹرز کی خرید و فروخت پر سیلز ٹیکس چھوٹ آئی ایم ایف کی شرط پر ختم کی گئی ہے ، دریں اثنا ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے اور ریونیو بڑھانے کے ساتھ ساتھ قابل ٹیکس آمدنی رکھنے والے نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے نادرا سے دو لاکھ سے زائد ملک کے امیر ترین لوگوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے،  قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے ڈیٹا کا ڈیسک آڈٹ کیا جا رہا ہے اور کراس میچنگ کے بعد ان لوگوں کو نوٹس جاری کیے جائیں گے اور ان سے انکی آمدنی کے مطابق ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن