بوسنیا ہرزویگووینا کے سفیر ایمن کوہودروچ کا راولپنڈی چیمبرکا دورہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بوسنیا ہرزویگووینا کے سفیر ایمن کوہودروچ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر عثمان شوکت سے ملاقات کی۔ ملاقات  میں پاکستان اور بوسنیا ہرزویگوینا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور اہم شعبوں جیسے  سیاحت، دھاتیں، کان کنی، توانائی، فوڈ پروسیسنگ، ٹیکسٹائل اور زرعی مشینری میں باہمی تعاون کے مختلف طریقوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر ایمن کوہودروچ نے بوسنیا ہرزیگووینا کے بے پناہ ثقافتی اور تاریخی ورثے پر روشنی ڈالی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات کی نشاندہی کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے مشترکہ اقتصادی کمیشن کو دوبارہ فعال کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک  باہمی تجارتی حجم میں کئی گنا اضافہ کر سکتے ہیںبوسنیا کے سفیر نے کہا کہ "پاکستان اور بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن