ایف پی آر نے گریڈ 18 سے 21 کے کچھ افسروں کو اضافی ذمہ داریاں دیدی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) ایف پی آر نے گریڈ 18 سے 21 کے کچھ افسروں کو اضافی ذمہ داریاں دی ہیں ، گریڈ 21 کے افسر عقیل احمد جو ڈی جی آئی این ائی ہیں انہیں چیف انویسٹ گیٹر ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ ان لینڈریو  نیوکے منصب کا اضافی چارج دیا گیا ہے ، گریڈ 20 کے افسر مسعود اختر کو جو چیف کلیریفکیشن ہیں انہیں چیف صوبائی ٹیکسز ائی ار کے منصب کا اضافی چارج دیا گیا ہے ، گریڈ 20 کے افسر عباس احمد کو جو چیف بھی ڈی ٹی ائی ار ہیں  ،انہیں ڈائریکٹر ڈیجیٹل انیشیٹو کے منصب کا اضافی چارج دیا گیا ہے  ،گریڈ 20 کے افسر محمد ایاز جو کہ ڈائریکٹر ڈائریکٹر ریٹ اف ائی اینڈ ائی ہیں انہیں ڈائریکٹر آئی او سی او ایف بی ار ہیڈ کوارٹر کے منصب کا اضافی چارج دیا گیا ہے ، گریڈ 20 کے افسر عظمی منیر کو جو چیف مینجمنٹ ایچ ار ہیں انہیں چیف ٹریننگ کے منصب کا چارج دیا گیا ہے ، گریڈ 20 کے افسر یاسمین یوسف کو جو چیف ٹی پی اے ہیں انہیں ایڈیشنل چارج ڈائریکٹر سی ار ایم ہیڈ کوارٹر دیا گیا ہے  ،گریڈ 20 کے افسر محمد اصف کو جو چیف بی ٹی بی ایف بی ار ہے انہیں ڈائریکٹر ڈیٹا کے منصب کا اضافی چارج دے دیا گیا ، محمد اقبال خان جو کہ گریڈ 19 کے افسر ہے جو کہ ڈائریکٹر جنرل ائی ٹی اینڈ ڈی ٹی ہیں انہیں ڈائریکٹر اٹومیشن کے منصب کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن