روٹی کے نئے ریٹ مقرر نہ کئے گئے تو احتجاج پر مجبور ہونگے، نانبائی ایسو سی ایشن 

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان نانبائی ایسو سی ایشن کے صدر محمد شفیق قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے روٹی کا ریٹ 14روپے دیا ہے جبکہ عام آٹا ،میدہ فائن کی قیمتوں فی بوری ایک ہزار روپے کا اضافہ سمیت نانبائیوں کے کام میںاستعمال ہونے والے تمام اشیاء￿  خاص طور پر گھی 60روپے فی کلواضافہ ہو گیا ہے سوئی گیس  پورے ضلع راولپنڈی میں نا پید ہے مہنگی ایل پی جی خرید کر سستی روٹی نہیں فرو خت کر سکتے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں روٹی کے ریٹ نئے مقرر کئے جائیں اگر ریٹ نہ بڑھائے تو نانبائی خود ریٹ بڑھانے پر مجبور ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے نانبائی ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری خورشید قریشی ،سینئر نائب صدر سردار مشتاق،عمران خان، گل خان، گل والی خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ محمد شفیق قریشی نے کہا کہ عام آٹے فائن اور میدہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا اس بارے میں حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کو یا دھانی کرائی مگر کوئی شنوائی نہ کی گئی بلکہ قیمتیں کم کرنے کی بجائے عام آٹا ،میدہ فائن کی قیمتوں فی بوری ایک ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔انہوںنے کہا کہ آٹا، فائن ،میدہ ،گیس بجلی اور ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنے کے بعد نانبائیوں کا کاروبار انتہائی مشکل ہو گیا ہے ہم حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیںگیس ،بجلی،  عام آٹا،فائن اور میدہ سمیت نانبائیوں کے استعمال ہونے والی اشیاء￿  کی قیمتیں فی الفور کم کی جائیںاگر نئے ریٹ مقرر نہ کئے گئے تو پنجاب بھر کے شہروں میں جی ٹی روڈ پر اپنے بچوں سمیت  پر امن احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے

ای پیپر دی نیشن