امریکی کانگریس اراکین غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کو جائز سمجھتے ، اکبر ایس بابر

Oct 25, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) بانی رہنماء تحریک انصاف اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے اراکین نے صدربائیڈن کو پاکستان میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے اس پر اپنے ردعمل میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ وہ امریکی کانگریس کے اراکین ہیں جو غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کو جائز سمجھتے ہیں انہوں نے کہا امریکی کانگریس کے یہ اراکین اگر تسلسل سے اسرائیل کی مالی اور فوجی امداد جاری نہ رکھتے تو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام اور نسل کشی ممکن نہ تھا اور نہ ہی مشرق وسطی آج تباہی کے دہانے پر کھڑا ہوتا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکی کانگریس کے اراکین کا انسانی حقوق کو بہانہ بنا کر پاکستان کے اندرونی امور میں مداخلت کی پرزور مذمت کی جائے اور ان تمام دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانی جو اس عمل کے پیچھے ہیں ان کی پاکستانی شہریت اور پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں کیونکہ یہ عناصر ننگ قوم اورننگ وطن ہیں جو بیرون ملک رہتے ہوئے اپنے ہی وطن کو بدنام کرنے کا کوئی موقع درگزر نہیں کرتے۔

مزیدخبریں