اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں تین وکٹوں کے نقصان پر73 رنز بنا لیئے۔اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 267رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 56رنز پر گرگئی جبکہ 98رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ 89رنز،بین ڈکٹ 52رنز ،گس اٹکنسن 39،زیک کرالی 29،جیک لیچ 16،بین اسٹوکس 12،ریحان احمد 09،جوئے روٹ اور ہیری بروک پانچ ،پانچ اوراولی پوپ تین رنز بنا کر آوٹ ہو ئے۔شعیب بشیر ایک رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔جیمی اسمتھ اور گس اٹکنسن کے درمیان ساتویں وکٹ کی شراکت میں 105رنزبنے۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 6،نعمان علی نے 3اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں تین وکٹوں کے نقصان پر73 رنز بنا لیئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کا آغازبھی اچھا نہیں تھا۔صائم ایوب 19رنز،عبد اللہ شفیق 14رنز اور کامران غلام تین رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔کپتان شان مسعود اورنائب کپتان سعود شکیل 16,16رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ،شعیب بشیر اور گس اٹکنسن نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی جس کے باعث یہ سیریز ایک،ایک سے برابر ہے۔یہ میچ فیصلہ کن میچ ہوگا