جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں نامعلوم افراد نے اسرائیلی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق نامعلوم افراد نے سفارتخانے کی چھٹی کے دن داخل ہوکر اس کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ یہ دھاوا ایک مذہبی تہوار کی مناسبت سے ہوا، جس کی وجہ سے سفارت خانہ بند تھا۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کسی بھی سفارتی عملہ محفوظ رہا، ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
جنوبی کوریا:نامعلوم افراد کا اسرائیلی سفارتخانے پر دھاوا
Oct 25, 2024 | 12:22