اصل خوشی اس دن ہوگی جب عمران خان رہاہونگے،بشریٰ بی بی

Oct 25, 2024 | 15:07

 بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ اصل خوشی اس دن ہوگی جب عمران خان رہاہونگے،پارٹی کارکنان اوررہنماوں کوبانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوشش کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے صدر ویمن ونگ پی ٹی آئی کنول شوزب نے وزیراعلیٰ ہاﺅس خیبرپختونخواہ میں ملاقات کی جس میں انہوں نے بشریٰ بی بی کو جیل سے رہائی پر مبارکباد دی جس پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا کہ بس آپ لوگ بانی پی ٹی آئی کی فکرکریں، اصل خوشی اس دن ہوگی جب بانی پی ٹی آئی رہاہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں خیریت سے ہوں ۔بشریٰ بی بی اور کنول شوزب کے درمیان ملاقات میں مختلف پارٹی امور سمیت بانی پی ٹی آئی کے کیسوں و ملکی سیاست پر گفتگو ہوئی ۔  رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کمزور ہیں ان کا وزن گر چکا ہے۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ عمران خان کی اہلیہ شبلی فراز، علی امین گنڈاپور کے ہمراہ سیاسی معاملات دیکھیں گی بشریٰ بی بی رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کریں گی۔ عمر ایوب، شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے جبکہ بیرسٹر گوہر بھی پشاور کیلئے روانہ ہوں گے۔سینئر قیادت نے اجلاس بلائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزراولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد بشری بی بی بنی گالا میں قیام کی بجائے پشاورروانہ ہو گئیں تھیں جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ ہاوس کی انکیسی میں قیام کیا تھا جبکہ انکیسی میں تمام افراد کے جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ بشریٰ بی بی کیلئے الگ کمرہ اور خصوصی سٹاف کا اہتمام کیا گیا تھا اس کے علاوہ سابق خاتون اول کےاعزاز میں گزشتہ رات عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی وزیراعلی ہاو¿س کی انکیسی میں قیام پذیر ہیں جبکہ انکیسی میں بغیر اجازت جانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ انکیسی میں کسی آفیسر، ایم پی اے اوروزرا کو جانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے نے رات گئے بشری بی بی سے ملاقات کی تھی۔ رات گئے بشری بی بی کیساتھ پارٹی آفیشل کی ملاقاتیں کیں تھیں۔ بشریٰ بی بی کے قیام کے باعث پی ٹی آئی کے کئی مرکزی رہنما بھی وزیراعلیٰ ہاوس میں موجود رہے تھے جب کہ ان سے پارٹی کے اہم رہنماوں نے ملاقاتیں بھی کیں تھیں جن میں پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں