پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو ایک ارب ڈالر فنڈنگ کیلئے باضابطہ درخواست کردی،غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کردی ہے،وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے پانڈا بانڈ کے ذریعے عالمی کیپیٹل مارکیٹ میں رسائی کے عزم کا اظہار کیا۔ واشنگٹن میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی مختلف مالیاتی اداروں اور ممالک کے رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔وزیر خزانہ نے جے پی مورگن بینک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے بعد پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کا جائزہ پیش کیا۔انہوں نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے بعد اقتصادی صورتِ حال میں بہتری کا جائزہ پیش کیا اور آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کی اہمیت پر زور دیا۔وزیرِ خزانہ نے پانڈا بانڈ کے ذریعے عالمی کیپٹل مارکیٹ میں رسائی کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ نیا قرض پروگرام معاشی استحکام کو مستقل برقرار رکھنے کیلئے ہے۔ نئے پروگرام کے دوران ساختی اصلاحات کو عملی جامہ پہنایا جا سکے گا۔ پاکستان پانڈا بانڈ کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی کا خواہاں ہے۔وزیرِ خزانہ نے آئی ڈی بی کی تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں مالی معاونت کی تعریف کی۔ انہوں نے مہمند ڈیم میں آئی ڈی بی اور عرب کوآرڈینیشن گروپ کی سرمایہ کاری کو سراہا۔امریکا میں موجود وفاقی وزیر خزانہ نے یو ایس پاکستان بزنس کونسل کی قیادت سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں بزنس کونسل کی قیادت اور سرمایہ کاروں کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے فراہم کردہ ون ونڈو سہولت سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے پانڈا بانڈ کے ذریعے عالمی کیپٹل مارکیٹ میں رسائی کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے صدرسے بھی ملے، ملاقات میں محمد اورنگزیب نے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں مالی معاونت اور مہمند ڈیم میں آئی ڈی بی اور عرب کو آرڈینیشن گروپ کی سرمایہ کاری کو سراہا۔وزیر خزانہ کی برطانوی وزیرِ ترقی و مساوات اینالیز ڈوڈز سے بھی ملاقات ہوئی۔انہوں نے ترقیاتی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان دیرپا شراکت داری کو سراہا اور کلائمیٹ انویسٹمنٹ فنڈز میں 120 ملین ڈالر تعاون کا خیر مقدم کیا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سٹیٹ بینک نے منافع اور ڈیویڈنڈز کی منتقلی کے تمام معاملات کلیئر کر دئیے ہیں۔ پاکستان میں بہتر سرمایہ کاری ماحول کی وجہ سےکئی مواقع ہیں۔وفاقی وزیرِ خزانہ نے برطانوی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی دعوت دی۔