بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی شبلی فراز ، علی امین گنڈاپور کے ہمراہ سیاسی معاملات دیکھیں گی، بشریٰ بی بی رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کرینگی،عمر ایوب ، شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور کو اجلاس میں طلب کر لیا گیا۔سینئر قیادت آج شام تک پشاوراجلاس کے لئے پہنچے گی، سینئر قیادت کی اجلاس بلائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے، آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی ۔