چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس، متعدد ججز کی عدم شرکت

Oct 25, 2024 | 15:25

 سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس جاری ہے ،فل کورٹ ریفرنس سپریم کورٹ کمرہ عدالت نمبر ایک میں ساڑھے 10 بجے شروع ہوا جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت 16 ججز شریک ہوئے جبکہ فل کورٹ ریفرنس میںسپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ ، جسٹس منیب اخترشریک نہیں ہوئے۔ علاوہ ازیں جسٹس عائشہ ملک، جسٹس ملک شہزاد، جسٹس اطہرمن اللہ بھی فل کورٹ ریفرنس میں شرکت نا کرسکے۔فل کورٹ ریفرنس میں 6 ججز میں 2 ایڈہاک اور 2 شرعی عدالت کے ججز بھی شریک ہیں۔ تیرہ ماہ سے زائد عرصے تک عہدے پر رہنے کے بعد آج ریٹائر ہو جائیں گے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج اپنے آخری دن مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے بلکہ آج آخری دن چیمبر ورک کریں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سپریم کورٹ میں زیر تعمیر بنیادی حقوق کی یادگار کا افتتاح بھی آج کریں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کا سپریم کورٹ میں آخری روز ہے۔ ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس جاری ہے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے وکلائ، عدالتی عملہ اور صحافی شریک ہیں۔جبکہ فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی خطاب بھی کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ شب نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل نے عشائیے میں شرکت کی، جسٹس حسن رضوی، جسٹس عرفان سعادت بھی شریک تھے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس ارباب طاہر نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم بھی اس موقع پر موجود تھیں

مزیدخبریں