امریکی صدارتی امیدواران کے تنقید کا تبادلہ جاری، ٹرمپ نے کملا کو "بچّی" قرار دیا

Oct 25, 2024 | 15:41

امریکا میں صدارتی انتخابات کے دونوں امیدواران کملا ہیرس (ڈیموکریٹ) اور ڈونلڈ ٹرمپ (ریپبلکن) کے درمیان شدید تنقید کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف کو بچی قرار دیا ہے جو بین الاقوامی معاملات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ایک ریڈیو انٹرویو میں قدامت پسند میزبان ہیو ہیوٹ نے جب یہ سوال کیا کہ "اگر کملا ہیرس کسی طریقے سے جیت گئیں تو شی جن پنگ (چینی صدر) ان کے ساتھ کس طرح کا معاملہ کریں گے؟"

 اس پر ٹرمپ نے جواب دیا : "ایک بچی کی طرح".

اس سے قبل کملا ہیرس نے اپنے حریف ٹرمپ کو فاشسٹ قرار دیا تھا۔ اب گذشتہ روز انھوں نے ایک بار پھر یہ موقف دہرایا کہ ٹرمپ امریکی صدارت جیسی بھاری ذمے داری سنبھالنے سے قاصر ہیں اور اس کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ادھر معروف راک اسٹار بروس اسپرنگسٹین نے ریپبلکن امیدوار ٹرمپ کو "سرکش" قرار دیا ہے۔ بروس نے ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا تاہم ساتھ ہی خبردار کیا کہ ٹرمپ دوسری مدت کے لیے صدارتی انتخابات جیت سکتے ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ سروے کے مطابق ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ کو ہیرس پر بالخصوص اقتصادی امور کے حوالے سے تھوڑی برتری حاصل ہے۔

مزیدخبریں