الیکٹرونک سگریٹ کا برقی چارج پھیپھڑے میں داخل

گذشتہ چند برسوں کے دوران میں مارکیٹوں میں پھیل جانے والی الکٹرونک سگریٹ (ای سگریٹ) کی مقبولیت کے باوجود اس سے متعلق حادثات کی اہمیت کو ہر گز کم نہیں کیا جا سکتا۔اردن میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران میں مقامی حلقوں میں ایک نوجوان (صالح) کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ زیر بحث رہا۔ ای سگریٹ پینے کے دوران میں ایک برقی چارج نوجوان کے پھیپھڑے میں داخل ہو گیا۔صالح نے العربیہ کو بتایا کہ وہ تقریبا دو برس سے ای سگریٹ کا اساتعمال کر رہا ہے۔ نوجوان کے مطابق برقی چارج داخل ہونے سے پھیپھڑے میں ایک غبارہ پھٹ گیا اور اس میں سیال جمع ہو گئے۔ اس کے نتیجے میں نوجوان بے ہوش ہو گیا اور اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔صالح کے مطابق اگر یہ برقی چارج دماغ تک پہنچ جاتا تو اس کا دماغ مفلوج ہو جاتا اور اگر یہ دل تک پہنچ جاتا تو اس کے نتیجے میں حرکت قلب بند ہو جاتی اور اس کی موت واقع ہو جاتی۔صالح کے نزدیک اسے نئی زندگی ملی ہے اگرچہ زخمی ہونے کے بعد سے آج تک اس کا پھیپھڑا دوبارہ معمول کے مطابق کام نہیں کر رہا ہے۔ صالح نے تمام لوگوں کو سگریٹ نوشی سے بالعموم اور الیکٹرنک سگریٹ سے بالخصوص دور رہنے کی نصیحت کی۔یاد رہے کہ بہت سی طبی تحقیقوں میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ ای سگریٹ میں نکوٹین کے علاوہ دیگر نقصان دہ مواد بھی ہوتے ہیں۔ ان میں ایسے مواد پائے جاتے ہیں جو سانس کے نظام پر منفی طور اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ بعض مواد سرطان کا باعث شمار ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن