اسلام آباد: سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے فل کورٹ ریفرنس میں شرکت سے انکار کردیا. جسٹس منصور علی شاہ نے رجسٹرار کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کردیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے مراسلے میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں ریٹائرڈ ہونے والے چیف جسٹس کو ان کی خدمات پر ان کے اعزاز میں ریفرنس دیا جاتا ہے. ماضی میں جب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اختیارات کا غلط استعمال کیا تو ان کے ریفرنس میں بھی شرکت سے انکار کیا. آج بھی میں نے انہی وجوہات کی بنا پر ریفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔انہوں نے مراسلے میں مزید کہا ہے کہ بلکہ آج وجوہات زیادہ پریشان کن ہے.چیف جسٹس کا بنیادی فرض شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے اور سب کو انصاف فراہم کرنا ہے. جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ میں بیرونی مداخلت روکنے کے بجائے اس کے دروازے کھولے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مداخلت روکنے کے لیے جذبہ دکھایا اور نہ ہی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا. جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کو کمزور کرنے اور اپنے قوانین بنانے کو مناسب گراؤنڈ دیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کو کمزور کرنے اور اپنے قوانین بنانے کو مناسب گراؤنڈ دیا:جسٹس منصور علی شاہ
Oct 25, 2024 | 16:57