ہر ادارہ اپنا احتساب خود کرے گا,ججز ہمیشہ آزاد ہونے چاہیں: بیرسٹر گوہر

Oct 25, 2024 | 17:04

ویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ججز ہمیشہ آزاد ہونے چاہیں تب ہی انصاف ممکن ہو گا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ ہوا کہ عدالت کے اندر ایک اور عدالت قائم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں نان ججز کی تعداد 8 جبکہ ججز کی تعداد 5 رکھی گئی. اب وہ نان ججز ججوں کی اے سی آر لکھیں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیشہ یہی اصول رہا ہے کہ ہر ادارہ اپنا احتساب خود کرے گا. ججز ہمیشہ آزاد ہونے چاہیں تب ہی انصاف ممکن ہو گا۔انکا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کم ہوں گے تو عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد بڑھے گا. موجودہ حکومت نے پارلیمان کو ربڑ سٹیمپ بنا دیا ہے. یہ اراکین پارلیمنٹ کو تحفظ نہیں دے سکے عوام کو کیا دیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم نے 4 ایم این ایز اور دو سینیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں، جن پانچ لوگوں نے آئینی ترامیم پر ووٹ دیے انہیں پارٹی سے نکالیں گے۔

مزیدخبریں